شاداب خان آپے سے باہر ،،، مہمان کھلاڑیوں کو گالیاں
ویسٹ انڈیز نے پاکستان آکر کراچی میں بین الاقوامی کرکٹ کی رونقیں بحال کرنے میں تاریخی کردار ادا کیا ہے،، اگرچہ وہ متاثر کن کارکردگی دکھانے سے قاصر ہیں اور پاکستانی باولرز کے لیے تر نوالہ ثابت ہورہے ہیں اور پاکستانی بلے بازوں بھی چھوٹی باونڈری کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں
مگر دوسرے ٹی ٹونٹی میں شاداب خان کی جانب سے ایک نہایت ہی بد تہزیبی دیکھنے میں آئی جب ویسٹ انڈیئن اوپنر والٹن نے پاکستانی باولرز کی پٹائی شروع ہی کی تھی کہ وہ شاداب خان کو مڈ وکٹ پر بڑی شاٹ کھیلتے ہوئے بولڈ ہوگئے،،،، وکٹ حاصل کرنے کا جشن ہر باولر مناتا ہے مگر شاداب خان نے فاسٹ باولرز کی کاپی کرنا شروع کردی ہے اور ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا گیا کہ والٹن کو بولڈ کرنے کے بعد شاداب خان نے والٹن کو مشہور عالم پاکستانی گالی دی ،،،، جسکو کرکٹ کے حلقوں نے سخت ناپسند کیا ہے اور کچھ نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ تیسرے میچ میں شاداب خان کو اخلاقی طور پر باہر بٹھا کر ایک مثال قائم کی جائے
ماہرین کرکٹ سے رابطہ کرنے پر انہوں نے اس واقعے کو ناپسندیدگی سے دیکھتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پی سی بی نوجوان کرکٹرز کو ابھی سے تہزیب کے دائرے میں رکھے ورنہ مستقبل میں یہی کھلاڑی پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے مشکلات کا باعث بنیں گے،،، ماضی میں جب ایسے کرکٹرز کو قابو نہیں کیا گیا تھا تو بعد میں وہی کھلاڑی اتنے منہ زور ہوگئے تھے کہ پی سی بی کو ان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑے تھے
اپنی رائے کا اظہار کریں