ٹی 20 کرکٹ میں زیادہ رنز،شعیب ملک نے بھارت کے روہت شرما کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شعیب ملک ٹی 20 انٹرنیشنل میں زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں انہوں نے 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور بھارت کے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ، شعیب ملک 93 میچز میں 1858 رنز بنا چکے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 2271 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں، برینڈن میکولم2140 رنز کے ساتھ دوسرے، ویرات کوہلی 1983 رنز کے ساتھ تیسرے اور تلکارتنے دلشان 1889 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 143رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی جبکہ شعیب ملک نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 14گیندوں پر 37رنز کی اننگز کھیلی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں