‘شاہد آفریدی اور شاداب خان کے بعد حسین طلعت نے اپنے پہلے ہی میچ میں ایسا اعزاز حاصل کرلیا کہ جان کر آپ بھی کہیں گے ’واہ کیا قسمت پائی ہے
کراچی:گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کےخلاف کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے حسین طلعت نے ایسا اعزاز حاصل کرلیا ہے کہ آپ کو بھی ایسی قسمت پر رشک کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کے عوض قومی ٹیم میں شامل ہونے والے حسین طلعت سابق کپتان شاہد آفریدی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہی شاداب خان کے بعد اپنے ڈیبیو میچ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 گیندوں پر 41 رنز بنا کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حسین طلعت نے کہا کہ میں نے میچ کے دوران خود پر کسی قسم کا پریشر نہیں لیا بلکہ پرسکون کھیلا اور کارکردگی دکھائی۔
Hussain Talat is the Man of the Match for his outstanding performance. He is now third Pakistani after @SAfridiOfficial and @76Shadabkhan to get the award on debut#PAKvWI #ApnaKhelApneGhar pic.twitter.com/Rg4C7xA4VO
— PCB Official (@TheRealPCB) April 1, 2018
اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور اپنی پرفارمنس پر بہت خوش ہوں، یہی نہیں میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔انہو ں نے کہاکہ 2سال سے سوچ رہا تھا کہ میں ٹیم میں آکر کھیلوں اور شاندار کارکردگی دکھاﺅں،دوران میچ میں نے خود پر کوئی پریشر نہیں لیا بلکہ پرسکون کھیلا۔
ایک سوال کے جواب میں حسین طلعت نے کہا کہ مجھے پی ایس ایل میچ سے بہت فائدہ ہوا اور میری کاردگری کافی بہتر ہوئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20 میچ میں 143 رنز سے بڑے مارجن سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں