منتخب ہو کر بھی احمد شہزاد کی مشکلیں آساں نہ ہوسکیں
ویسٹ انڈیز کے خلاف اعلان کردہ ٹیم کو خاصی پزیرائِ حاصل ہوئی مگر ناقدین نے احمد شہزاد کے انتخاب پر خاصہ حیرانگی کا اظہار بھی کیا کہ کامران اکمل اور محمد حفیظ کو کارکردگی دکھانے کے باوجود ٹیم میں جگہ نہ مل سکی تو احمد شہزاد پر عنایات کا سلسلہ کیوں ؟
مگر ہمارے ذرائع بتا رہے ہیں کہ احمد شہزاد ٹیم میں شامل تو ہوگئے ہیں مگر ٹیم کی جانب سے کھیلنا ان کے لیے خاصا مشکل نظر آ رہا ہے اور حتمی ٹیم سلیکشن میں چیف سلیکٹر کی صلاح بھی لی جائے گی
ذرائع بتا رہے ہیں کہ احمد شہزاد کو پہلا میچ نہ کھیلانے کی منظوری دی گئی ہے اور فخر زمان کے ساتھ بابر اعظم کو میدان میں اتارا جائے گا
جبکہ حسین طلعت کو تیسرے نمبر پر کھیلنے کو بھیجا جائے گا،، آصف علی کو بھی نوید سنا دی گئی ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ساری سیریز کھیلیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں