کراچی والو دنیا کو دکھا دو کہ ہمارے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آگئی ہے: نجم سیٹھی
کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔پاکسان سپر لیگ کے سیزن تھری کے فائنل کے بعد یہ نو سال کے بعد دوسرا موقع ہے کہ کراچی کے شہریوں کو ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنے گراؤنڈز کے کھیلتا دیکھیں ۔ اس کیلئے کراچی کے عوام بڑی پرجوش ہے ۔
کراچی کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کراچی والوں کو زیادہ سے زیادہ اسٹیڈیم کا رخ کرنے کی دعوت دی ہے ۔
Come on Karachiites! Some tickets of vip Rs5000/ still available for sale for all three matches! We want a Full House every day to show the world we are deadly serious about cricket coming home!
— Najam Sethi (@najamsethi) March 31, 2018
انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ْکم اون کراچی اٹھو، جاگو، یکم اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم کا رخ کرو۔ دنیا کو دکھا دو کہ ہمارے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آگئی ہے۔ ہم ہر میچ میں اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرے ہوا چاہتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف تینوں میچوں کیلئے صرف پانچ ہزار روپے والے ٹکٹس ہی رہ گئے ہیں۔ پانچ سو ، ایک ہزار اور دو ہزار روپے والے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں