سڈنی : آسٹریلوی بورڈ نے بال ٹیمپرنگ معاملے کے بعد کوچ ڈیرن لیہمن کو فارغ کر دیاہے
سڈنی : آسٹریلوی بورڈ نے بال ٹیمپرنگ معاملے کے بعد کوچ ڈیزن لیہمن کو فارغ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرن لیہمن کو جوہانسبرگ ٹیسٹ کے بعد مکمل طور پر فارغ کر دیا جائے گا۔ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کا معاملہ سامنے آنے کےبعد بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کھلاڑیوں پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔اس موقع پر ڈیرن لہیمن کا کہناتھا کہ “مجھے امید ہے کہ آسٹریلو ی ٹیم اس سارے معاملے کے بعد ری بلڈ ہو جائیگی ۔
۔ڈیرن لیہمن کو انکوائیری کیمیٹی کی رپورٹ میں اس تمام معاملے سے لاتعلق ہونے کے باجود ہٹایا گیا ۔ کیونکہ انکوائری کمیٹی کو ڈیرن لہیمن کے بارے میں کسی بھی قسم کی ثبوت نہیں ملے تھے ۔ اور انکوائیری کمیٹی کے مطابق ڈیرن لیہمن کو بھی ڈیوڈ وارنر ، سٹون سمتھ اور کیمروں کے بال ٹیمپرنگ منصبوبے کے بارے میں کسی بھی قمسم کی معلومات نہیں تھیں۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ جرم میں معطل کھلاڑیوں کو سزا سنادی گئی ۔ کپتان اسٹون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی جبکہ آسٹریلوی کرکٹرکیمرون بین کرافٹ پر9ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔ اسمتھ اوروارنر2سال تک کسی بھی سطح کی کرکٹ میں کپتانی نہیں کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کرکٹرز کی آئی پی ایل میں شمولیت خطرے میں پڑ گئی
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیمز سدر لینڈ نے بال ٹیمپرنگ میں ملوث کپتان سٹیواسمتھ ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور اوپنر بین کرافٹ کو وطن واپس بھیج دیا جبکہ ٹم پین کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے لئے کپتان بنادیا گیا۔ کپتان اسمتھ کو میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ بھی کیا گیا ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں