کون سے کھلاڑی بھیجیں…………..دورہ پاکستان سے قبل ہی ویسٹ انڈیز بورڈ مشکلات کا شکار
لاہور: متعدد کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو پاکستان کے دورے کیلئے ٹیم تشکیل دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ہفتے کی شب کراچی پہنچنا ہے تاہم چند کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث ٹیم کے اعلان میں تاخیر ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق جیسن ہولڈر کے دستیاب نہ ہونے سے بورڈ کے لئے مشکلات بڑھ گئیں اور اب ان کا نام اسکواڈ سے واپس لینے کا امکان ہے۔
اسکواڈ میں آندرے فلیچر، چیڈوک والٹن اور سیموئل بدری اسکواڈ میں شامل ہوں گے تاہم پانچ نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔ کئی کھلاڑی مختلف وجوہات کی بنیاد پر ٹیم کو دستیاب نہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز یکم، دو اور تین اپریل کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں