More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

پاکستان ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز؛ ٹکٹوں کی قیمتیں جان کر خوش ہوجائیں گے ،آن لائن فروخت بھی شروع,

پاکستان ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز؛ ٹکٹوں کی قیمتیں جان کر خوش ہوجائیں گے ،آن لائن فروخت بھی شروع,

لاہور:  پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کیلیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت گزشتہ شب شروع ہو گئی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں یکم، 2 اور 3 اپریل کو میچ کھیلیں گی، تمام انکلوژرز کے ٹکٹ نجی کورئیر کمپنی کی ویب سائٹ پربک کرائے جاسکتے ہیں۔ جنرل انکلوژر کا ٹکٹ ایک ہزار کے بجائے 500 جبکہ 8 ہزار روپے والا 4 ہزار اور 4 ہزار روپے والا 2 ہزار روپے میں ملے گا، وی آئی پی ٹکٹ 12 ہزار کے بجائے 6 ہزار روپے میں دستیاب ہو گا۔

اس سے قبل کراچی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل میچ کے ٹکٹ ایک ہزار، 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار میں فروخت کیے گئے تھے۔ یاد رہے کہ پی سی بی کی جانب سے ٹکٹوں کے نرخ نصف کردیے گئے ہیں۔
adds

اپنی رائے کا اظہار کریں