محمد آصف کو دبئی ائر پورٹ سے ڈی پورٹ کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی
لاہور :کرکٹر محمد آصف کو دبئی ائر پورٹ سے پھر ڈی پورٹ کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق محمد آصف 19 سے 24 مارچ تک شارجہ میں شیڈول ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹر محمد آصف دبئی روانہ ہوئے تھے. کرکٹر محمد آصف نے سولہ ٹیموں پر مشتمل پانچ روزہ ایونٹ میں شہنشاہ وارئیرَز کی نمائندگی کرنا تھی تاہم رائٹ آرم پیسر کو بغیر کوئی میچ کھیلے وطن واپس آنا پڑا. محمد آصف کو مکمل مکمل سفری دستاویزات ہمراہ نہ رکھنے کے باعث دبئی ائیرپورٹ حکام نے ڈی پورٹ کرکے پاکستان واپس بھجوادیا.
محمد آصف نے کہا جب میں دبئی پہنچا تو مجھ سے وزارت خارجہ کا لیٹر مانگا گیا جو کہ ابوظہبی سے ملنا تھا۔انہوں نے بتایا کہ میری کلیئرنس ہونے کے بعد مجھے ویزہ ملا تھا لیکن لیٹر نہ ہونے کی وجہ سے مجھے متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کی اجازت نہیں مل سکی ۔محمد آصفنے ڈی پورٹ ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہیں دبئی جانے کے لیے اسپیشل ویزہ درکار تھا اور منتظمین نے ان کا نام کلیئر کرا کر انہیں ویزہ دلایا تھا۔
اد رہے کہ دوہزار سات میں منشیات برآمد ہونے پر محمد آصف کو دبئی ایئرپورٹ حکام نے گرفتار کرلیا تھا.جنہیں بعدازاں پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان کی مداخلت کے بعد رہائی ملی تھی. رہائی ملتے ہی محمد آصف وطن واپس پہنچ گئے تھے. تاہم متحدہ عرب امارات کی حکومت نے محمد آصف کے یو اے ای آنے پر پابندی عائد کردی تھی. جو چند ہفتے قبل ہی ختم ہوئی تھی.پابندی ختم ہونے پر محمد آصف نے شارجہ میں لیگ کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا.
اپنی رائے کا اظہار کریں