پی ایس ایل 2019 کے میچز میں کون سے نئے شہر شامل ہونگے ، نجم سیٹھی نے سب بتا دیا
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آئندہ پی ایس ایل کے میچز حیدرآباد اور ملتان میں بھی کرائیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چوتھا ایڈیشن کراچی، ملتان، لاہور، شارجہ اور دبئی میں ہوگا، فائنل کی سیکیورٹی کے حوالے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کراچی کے عوام تعاون نہیں کرتے تو پی ایس ایل کا فائنل یہاں نہیں ہوتا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو آپ گریڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، میڈیا باکس سمیت اسٹیڈیم کے چاروں طرف نئے باکس بنائیں جائیں گے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں، پی ایس ایل 2019 کے زیادہ تر میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، اگلے پی ایس ایل کے لیے پروڈکشن کی تین ٹیمیں کام کریں گی، ایک ٹیم پنجاب، دوسری کراچی حیدر آباد اور تیسری متحدہ عرب امارات کا انتظام سنبھالے گی، آئندہ پی ایس ایل کا ایک میچ حیدرآباد میں بھی کرانے کا ارادہ ہے۔ چیرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ وی آئی پیز کی آمد اچھی بات بھی ہے اور بری بات بھی ہے، وی آئی پیز کی وجہ سے ایونٹ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں