پی ایس ایل کامیاب انعقاد ،دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیموں کا دورہ پاکستان ، آئی سی سی کی اہم شخصیت نے بڑی خوشخبری سنادی
کراچی: آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے کوشاں جائلز کلارک نے امید ظاہر کی ہے کہ کرکٹ بحال ہوگی اور جلد ہی دنیا کی بڑی ٹیمیں دورہ کریں گی۔
جائلز کلارک نے بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھا، انھوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ کراچی میں پاکستان سپرلیگ تھری کے کامیاب انعقاد سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں ہموار ہوگئیں ، انھوں نے کہا کہ پاکستان کا انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم مقام ہے تاہم بدقسمتی سے یہاں دہشت گردی کے مسلسل واقعات کے باعث کرکٹ نہیں ہو رہی تھی،اب امید ہے کہ کرکٹ بحال ہوگی اور جلد ہی دنیا کی بڑی ٹیمیں دورہ کریں گی۔
آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ نے کہا کہ ویسٹ انڈیزکا دورئہ پاکستان اہمیت کا حامل ہوگا،کامیاب انعقاد سے پاکستان کے حوالے سے مثبت پیغام جائے گا۔بعدازاں وہ آئی سی سی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ رگ ڈیکسن کے ہمراہ چیئرمین پی سی بی کے آفس پہنچے اورنجم سیٹھی کے ساتھ بیٹھ کرمیچ دیکھا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں