More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

تابی لیکس کی اپیل پر مالک اسلام آباد یونائٹڈ نے لاہوریوں کے لیے بڑا اعلان

تابی لیکس کی اپیل پر مالک اسلام آباد یونائٹڈ نے لاہوریوں کے لیے بڑا اعلان

پی ایس ایل کی ٹرافی ایک بار پھر سے اپنے نام کرنے والی ٹیم کے مالک علی نقوی نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہماری جیت میں مصباح الحق کی دانشمندی نے اہم ترین کام کیا اور ہم ان کو مستقبل میں کسی نہ کسی صورت میں اپنا حصہ رکھیں گے اور ان کی خواہش کے مطابق ان کو اسلام آباد یونائٹڈ کا حصہ رکھا جائے گا
اس موقع پر تابی لیکس کے چیف ایڈیٹر آفتاب تابی نے علی نقوی سے اپیل کی کہ لاہوریے ٹرافی اپنے شہر میں دیکھنے کو ترس گئے ہیں حالانکہ پنجاب کی تین ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں تو اس پر علی نقوی نے اعلان کیا کہ
اسلام آباد یونائٹڈ فاتحانہ ٹرافی کے ساتھ لاہور ضرور آئیں گے،، ،، ان کے ایک جملے پر محفل کشت زعفران بن گئی جب انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز جیتے نہ جیتے مگر ہم لاہوریوں کی قدر کرتے ہیں اور ٹرافی لاہور لا کر ان کی سپورٹ کا شکریہ ادا کریں گے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں