مکی آرتھر نے کرکٹ ٹیم میں مستقبل کے “نگینوں” کی نشاندہی کردی ، کس میں کتنا دم ہے؟ سب بتا دیا
لاہور: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پی ایس ایل تھری میں سامنے آنے والے نئے ٹیلنٹ کی نشاندہی کردی۔
پی ایس ایل تھری کے دوسرے ایلیمنیٹر میں کراچی کنگز کی شکست کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کوچ مکی آرتھر نے ایونٹ میں سامنے آنے والے نئے ٹیلنٹ کی نشاندہی کر دی۔
مکی آرتھر نے کہا کہ شاہین آفریدی کی بولنگ میں کاٹ ہے،نوجوان پیسر2سال اچھی ٹریننگ کریں اور مناسب کوچنگ کی جائے تو اسٹار بولر بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مچل اسٹارک کو کم عمری میں بولنگ کرتے دیکھ کر ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ وہ کیریئر میں کامیابیاں حاصل کرینگے، میں اسی طرٖح کا ٹیلنٹ شاہین آفریدی میں بھی دیکھ رہا ہوں،
اسی طرح حسین طلعت مثبت سوچ کے ساتھ جراتمندانہ کرکٹ کھیلتے ہیں، آصف علی نے اپنی پاور ہٹنگ سے متاثر کیا،آغا سلمان بہتر تکنیک کے حامل ہیں،ان بیٹسمینوں کو تھوڑا وقت اور توجہ دی جائے تو آگے چل کر قومی ٹیم کیلیے پرفارم کرسکتے ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں