مجھے اس پاکستانی پلیئر میں مایہ ناز آسٹریلوی کھلاڑی کی جھلک دکھائی دے رہی ہے
لاہور : کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ لاہور قلندر کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی نے بہت متاثرکیا،انہیں دیکھ کر مچل سٹارک کے کیرئر کا آغاز یاد آتا ہے۔واضح رہے کہ مچل سٹارک آسٹریلیا کے انتہائی شاندار باولر ہیں جو کہ 2015 ورلڈ کپ کے ٹاپ باولرز میں سے تھے۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہناتھا کہ پہلے باولنگ کا فیصلہ کنڈیشنز کو دیکھ کر کیا،ہمارے ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے اچھی پرفارمنس دی ،بلے بازوں نے ہدف تک پہنچنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے ۔
انہوں نے کہاکہ عثمان شنورای کے ایک اوور سے کامران کو کھیلنے کا موقع ملااور اس کے بعد انہیں روکنا مشکل ہوگیا ، کامران اکمل اچھے بلے بازہیں وکٹ کیپرنہیں جبکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز 16 اوورز کے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف 170رنز کے تعاقب میں صرف 157رنز ہی بنا سکی اور یوں پشاور زلمی نے کنگز کو 13رنز سے ہراکر جیت اپنے نام کر لی ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں