کراچی کنگز کے مداحوں کیلئے بڑی خبر، شاہد آفریدی آج پشاور زلمی کیخلاف میچ کھیلیں گے یا نہیں؟ڈاکٹروں نے بتادیا
لاہور:پاکستان سپر لیگ 3 اپنے اختتام کو پہنچنے والی ہے اور آج دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہوجائے گا مگر اس سے قبل ہی کراچی کنگز کے مداحوں کو بری خبر کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے کیونکہ شاہد آفریدی کے ان فٹ ہونے سے کراچی کنگز کو بڑا دھچکا لگا گیا ہے۔
قذافی سٹیڈیم میں آج کھیلے جانیوالے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں شاہد آفریدی پشاور زلمی کیخلاف شرکت نہیں کرسکیں گے کیونکہ ان کو پاﺅں کی انجری کاسامنا ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل طور پر آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد کراچی کی ٹیم اپنے اہم ترین سپر سٹار کے بغیر ہی پشاور زلمی کیخلاف نبردآزما ہوگی۔
یاد رہے کہ آج کراچی کنگز کا میچ پشاور زلمی کیخلاف ہوگا اور دونوں ٹیموں میں سے جیتنے والی 25 مارچ کو ہونے والے کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف فائنل کھیلے گی۔دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق بھی انجری کا شکار ہیں اور ان کی بھی فائنل میں شرکت مشکوک بتائی جارہی ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں