شاہد آفریدی بھی لیوک رونکی کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے
لاہور : پاکستان سپر لیگ کےپلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر بلے باز لیوک رونکی نے کراچی کنگز کیخلاف شاندار کاکردگی دکھاتے ہوئے 39 گیندوں پر 91 رنز کیناقانلِ شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اس طوفانی اننگز کی وجہ اسلام آباد یونائیٹد نے یک طرفہ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو آؤٹ کلاس کر دیا ۔
لیوک رونکی کی اس طوفانی اننگز کو دیکھ کر کراچی کنگز کے کھلاڑی اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی ان کے مداح ہو گئے ۔ انہوں نے میچ کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ لیوک رونکی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔سابق کپتان نے اپنی ٹوئٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد بھی دی اور ساتھ اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ کراچی کنگز کی ٹیم بھی جلد کم بیک کرے گی ۔
Tonight @IsbUnited played like champions, excellent display of batting @ronchi04 . Above & beyond to be praised!!!
Winning is a state of mind, @KarachiKingsARY will bounce back
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 18, 2018
خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اس فتح کیساتھ پی ایس ایل تھری کے فائنل میں پہنچ گیا ہے ۔ رواں سال پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن ہے جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو سری بار فائنل کھیل رہی ہے ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں