More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

مصباح الحق نے شاداب خان کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجنے کے پیچھے اہم وجہ بتا دی

مصباح الحق نے شاداب خان کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجنے کے پیچھے اہم وجہ بتا دی

دبئی :اسلا م آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ شاداب خان کو اوپر بھیجنے کیلئے ہم پہلے سے ہی غور کر رہے تھے اور اسے اوپر اس لیے بھیجا کیونکہ یہ کچھ شاٹس اچھی کھیلتا ہے ۔
میچ کی اختتامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہناتھا کہ ابتدا میں لاہور قلندرز کا سکور بہت زیادہ تھا لیکن باولرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکور کر کنٹرول کر لیا اور اس کے بعد بلے بازوں نے اچھی کارکردگی دکھائی ۔ مصباح الحق کا کہناتھا کہ شاداب خان کو اوپر کے نمبر میں کھیلانے پر ہم پہلے سے غور کر رہے تھے اور اسے اوپر اس لیے بھیجا کیونکہ وہ کچھ شاٹس اچھی کھیل لیتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ شاداب اور رونکی دونون نے ہی بہت عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں