کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ویوین رچرڈز کی 66 ویں سالگرہ منائی گئی
دبئی:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور اور سابق ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویوین رچرڈز کی 66 ویں سالگرہ دبئی میں منائی گئی اور تقریب میں شرکت کیلئے خاص طور پر ویوین رچرڈز کی اہلیہ اور بیٹی بھارت سے تشریف لائیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے مینٹور ویوین رچرڈز کی سالگرہ کے موقع پر ایک چھوٹی سی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر، سمرا عمر،عاصم عمر،شارق حسیب خان، معین خان کی اہلیہ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی، کوچ معین خان، مینجر اعظم خان اور نائلہ بھٹی نے بھی شرکت کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ٹوئٹر پر تقریب کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔
اس خوشی کے موقع پر رچرڈز کی اہلیہ نینا گپتا اور ان کی صاحبزادی مسابا گپتا خاص طور پر دبئی پہنچیں اور انہوں نے تقریب میں شرکت کی۔خیال رہے کہ سر ویوین رچرڈز 7 مارچ 1952 کو ویسٹ انڈیز میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز بھارت کیخلاف 22 نومبر 1974 ءکو کیا جبکہ انہوں نے اپنا آخری ایک روزہ میچ 27 مئی 1991 ءکو انگلینڈ کیخلاف کیا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں