ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے میچ ہارنے کی ایسی وجہ بتادی جو وسیم اکرم کے بھی وہم و گمان میں نہ ہوگی
دبئی:ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں ناکام ہونے کی وجہ مس فیلڈنگ اور نوبالز کو قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 17 ویں میچ میں گزشتہ شب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کامیابی تو حاصل کی اور میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میں جیت کا کریڈٹ کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کی ٹیم کو دیتا ہوں جنہوں نے بہت زیادہ محنت کرتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
کپتان سلطانز نے مزید کہا کہ میچ ہارنے کا افسوس تو ہوتاہے لیکن وہ صرف میدان کی حد تک ہو تاہے کیونکہ ہم سب پروفیشلنز ہیں اور اسے ساتھ لے کر جانے کے بجائے آئندہ آنے والے مواقعوں کو حاصل کرنا چاہیے۔
شعیب ملک نے میچ میں شکست کی وجہ کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ آج کے میچ میں مس فیلڈنگ بہت ہوئی جبکہ نوبالز بھی ہوئیں اور ان پر باﺅنڈریز بھی لگیں۔یاد رہے کہ گزشتہ شب کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کی ٹیم نے ملتان سلطانز کو میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں