ٹیم کی کارکردگی کب بہتر ہوئی ،مصباح الحق نے لاہور قلندر کے زخموں پر نمک چھڑک دیا
شارجہ:اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہم نے گزشتہ میچ میں لاہور قلندرز کو ایک اچھے مقابلے کے بعدشکست دے تھی جس کے بعد ٹیم کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا اور آج ہم نے پی ایس ایل کی ٹاپ ٹیم کو بھی شکست دے دی ،اسی کارکردگی کو آگے بڑھائیں گے۔
میچ کے اختتام پر گفتگوکرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہماری باولنگ بہترین رہی اور ٹیم کے ٹاپ آرڈر نے بھی بہترین کھیلا۔ان کا کہنا تھا کہ جے پی ڈومینی کو اوپنر کھلانا فائدہ مند رہا آئندہ میچز میں بھی اسی طرح کی پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
خیال رہے اسلام آبا دیونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے تھی۔
اس جیت کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پوائنٹس ٹیبل پربھی ایک درجے ترقی ہوئی ہے جس سے وہ پانچویں سے چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ ٹیم پانچ میچز میں تین اپنے نام کرپائی ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں