کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے ہدف دے دیا
شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے 15ویں میچ میں کراچی کنگز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پانچویں وکٹ گرگئی۔ ڈینلی صرف چار رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔جبکہ خرم منظور 51 رنز بناکر آوٹ، انگرم 1 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، ، بابر اعظم 55شاندار بہٹنگ کے بعد رنز پر آوٹ ، عماد وسیم10 رنز بنا کر ٖفہیم اشرف کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے ،بھوپارہ 8رنزپر آوٹ ہوئے رضوان 20 رنز پر کھیل رہے ہیں ۔کراچی کنگز نے20 میں153 رنز بنائے ہیں
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے اوور میں جو ڈینلی محمد سمیع کی سیدھی گیند سمجھنے سے قاصر رہے اور بولڈ ہوگئے۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آج ایونٹ میں پہلی مرتبہ آمنا سامنا کررہی ہیں اور دونوں ٹیموں میں بیٹنگ اور بولنگ کے شعبوں کے بڑے بڑے نام موجود ہیں۔
کراچی کنگز کو ایونٹ میں کامیابی کا تسلسل برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہوگا، عماد وسیم الیون اپنے 4 میچز میں 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو دو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور 4 میچز کھیل کر اس کے پاس 4 پوائنٹس ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں