More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

مسلسل چوتھے میچ میں شکست کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکلم نے ایسی بات کہہ دی کہ ۔۔۔

مسلسل چوتھے میچ میں شکست کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکلم نے  ایسی بات کہہ دی کہ ۔۔۔

شارجہ :لاہور قلندر ز کے کپتان برینڈن میکولم کا کہناتھاکہ سپر اوور میں سٹے کرنا چاہ رہا تھا لیکن جلد ہی آﺅٹ ہوگیا۔

میچ کے اختتام پر گفتگوکرتے ہوئے برینڈن میکولم کا کہنا تھا کہ پچ مشکل تھی لیکن جیت کا کریڈٹ مخالف ٹیم کو دینا چاہتا ہوں جہنو ں نے بہترین محنت کی ۔ان کاکہنا تھا کہ مصباح الحق نے بہترین کپتانی کی اور محمد سمیع اور اندرے رسل نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار اداکیا۔برینڈن میکولم کہتے ہیں کہ یہ ایک اچھا میچ تھا جس میں دونوں ٹیموں نے سخت محنت کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اس طرح کی ہوتی ہے ،ہم کوشش کریں گے کہ آئندہ میچز میں اس سے بہتر کھیلیں گے۔
خیال رہے لاہور قلندر ز کو سپر اوور میں اسلام آباد نے شکست سے دوچار کیاتھا ،یہ لاہور کی مسلسل چوتھی شکست ہے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں