جاوید آفریدی نے ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا، چائینیز کرکٹر پشاور زلمی کا حصہ
جی ہاں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا، چائینیز کرکٹر پشاور زلمی کا حصہ بن گئے،،، دو چائنیز کرکٹر دوبئی پہنچ گئے ہیں جہاں ان کو لیجنڈری کرکٹر یونس خان نے پشاور زلمی کی شرٹس پیش کیں،،، اس موقع پر پشاور زلمی نے تالیاں بجا کر چائنیز کرکٹر جیان لی اور یوفی ژانگ کا استقبال کیا،،،، جیان لی اور یوفی ژانگ نے اس موقع کو یادگار قرار دیا کہ یونس خان جیسے عہد ساز کرکٹر نے ان کو شرٹس سے نوازا،،،، جیان لی اور یوفی ژانگ نے یونس خان کو اپنا فیورٹ کرکٹر قرار دیا
پشاور زلمی کے اونر جاوید نے جیان لی اور یوفی ژانگ کی آمد کو پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی نے چین میں فروغ کرکٹ کی ٹھان رکھی ہے اور اس سلسلے میں چائنیز کرکٹرز کو ہر طرح کی سہولیات اور کوچنگ کے مواقع مہیا کیے جائیں گے
جیان لی اور یوفی ژانگ کی استقبالیہ تقریب میں ٹیم ممبران کے علاوہ ہیڈکوچ محمد اکرم،، باولنگ کوچ ثقلین مشتاق اور فیلڈنگ کوچ محتشم رشید بھی موحود تھے
اپنی رائے کا اظہار کریں