دبئی اور شارجہ میں موسلا دھار بارش،پی ایس ایل کا میچ متاثر ہونے کا خدشہ
دبئی:شارجہ اور دبئی میں تیز ہواﺅں کیساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ میں آج کا میچ بھی بارش سے متاثرہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی اور شارجہ کو بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 12 گھنٹے تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جس کے باعث پی ایس ایل کا آج کا میچ بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ آج پاکستان سپر لیگ میں ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں