”شعیب ملک مجھ سے عمر میں بڑے ہیں اس لئے ان کو فٹ رکھنے کیلئے زیادہ محنت کی ضرورت پڑتی ہے“:ثانیہ مرزا
دبئی:بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی بھابھی ثانیہ مرزا جو کہ ان دنوں پاکستان سپر لیگ میں اپنے شوہر شعیب ملک کو پوری طرح سپورٹ کرتی نظر آتی ہیں نے اپنی اور ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک کی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ شعیب اپنی غذا کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں جبکہ میں اتنا خیال نہیں رکھ پاتی لیکن شعیب مجھ سے زیادہ ڈسپلن کے زیادہ پابند ہیں۔
ثانیہ مرزا اس دوران کافی پرجوش اور مذاق کے موڈ میں بھی نظر آئی اور اپنی حس مزاح کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ”چونکہ شعیب ملک مجھ سے عمر میں بڑے ہیں تو ان کو اپنے آپ کو فٹ رکھنے کیلئے زیادہ محنت کی ضرورت پڑتی ہے“۔
#SaniaMirza, BHABI have a talk and telling a secret about #Malik ‘s Fitness#MSvsIU #IUvsMS #PSL2018 #HBLPSL #SherKiDhaar #DilSeJaanLagaDe #IslamabadUnited pic.twitter.com/3Mcc9Ech0r
— PakistanSuperLeague (@thepslt2) February 25, 2018
اہلیہ شعیب ملک نے مزید کہا کہ ایک ایتھلیٹ ہونے کے ناطے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ لمبے عرصے تک میدان میں رہیں تو پھر آپ کو اپنی فٹنس کا بہت زیادہ خیال رکھنا پڑتا ہے جبکہ شعیب بھی اپنی فٹنس اور غذا کا بہت خیال رکھتے ہیں۔بھارتی سٹار نے کہا کہ فی الحال وہ ٹینس سے دور ہیں اور بحالی نو کے عمل سے گزر رہی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے کہا کہ ملتان سلطانز ایک میچ ہار گئے تو بھی اگلے میچ میں بھرپور تیاری سے ساتھ میدان میں اتریں گے اور کم بیک کریں۔خیال رہے کہ ثانیہ مرزا پی ایس ایل کے گزشتہ دو سیزن میں بھی شعیب ملک اور ان کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے سٹیڈیم آتی رہی ہیں تاہم اس سے قبل شعیب ملک کراچی کنگز کا حصہ تھے اور اب وہ ملتان سلطانز کی قیادت کررہے ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں