اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا جھٹکا! مصباح الحق کتنے میچوں سے باہر ہوگئے ؟ جان کر اسلام آباد کے مداح پریشان ہوجائیں گے
دبئی:پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈکو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے اور کپتان مصباح الحق ان فٹ ہو کر لیگ کے کم از کم دو میچوں سے باہر ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مصباح الحق ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے کر دومیچوں سے باہر ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ رومان رئیس ٹیم کی قیادت کریں گے۔دبئی آنے کے بعد بھی ان کا علاج جاری رہا لیکن وہ مکمل صحت یاب نہ ہوسکے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونیوالے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت نہیں کرسکے تھے اور ان کی جگہ رومان رئیس نے ٹیم کی کپتانی کے فرائض پہلی مرتبہ انجام دیئے تھے اور وہ میچ جتوانے میں بھی ناکام رہے تھے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں