More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
میں محنتی کھلاڑیوں کو اور ڈسپلن کو پسند کرتا ہوں۔ جیسن گلیسپی۔ ٹیسٹ کرکٹ آپ کی مہارت ، ذہنی صلاحیت اور صبر کا امتحان ہے۔ جیسن گلیسپی ۔ میرے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں جیتنا چاہتا ہوں۔ جیسن گلیسپی ۔ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی شائقین ٹیم کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ جیسن گلیسپی۔ دنیا کے چند بہترین کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کی تجویز میرے لیے پرکشش تھی۔ گیری کرسٹن۔ میں پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں ۔ گیری کرسٹن۔ میں تسلسل اور مستقل مزاجی کا قائل ہوں۔کھلاڑیوں کو میری مکمل سپورٹ حاصل رہے گی۔ گیری کرسٹن۔ ٹیم کی صلاحیتوں کو میدان میں بھرپور انداز سے پیش کرنا میری کوشش ہوگی۔ گیری کرسٹن لاہور ۔ جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن پاکستان کے ہیڈ کوچز مقرر ۔ جیسن گلیسپی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیے گئے۔ گیری کرسٹن پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر ۔ اظہرمحمود دونوں فارمیٹس میں اسسٹنٹ کوچ ہونگے۔ تینوں تقرریاں دو سال کی مدت کے لیے کی گئی ہیں۔ گلیسپی اور گیری کرسٹن کا وسیع تجربہ پاکستان ٹیم کو بہترین رہنمائی فراہم کرے گا۔ محسن نقوی۔ پی سی بی کا شکریہ کہ انہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا۔ جیسن گلیسپی۔ عالمی سطح پر پاکستان ایک بڑی ٹیم ہے اس کی کوچنگ اعزاز ہے۔ گیری کرسٹن۔ میرا مقصد کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔ گیری کرسٹن۔ گیری کرسٹن انڈیا اور جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک بناچکے ہیں۔ جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں یارکشائر دو مرتبہ کاؤنٹی چیمپئن شپ جیت چکی ہے۔ اہم ٹیکرز پاکستان کرکٹ ٹیم کی آخری ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جیت۔ نیدرلینڈ کی سفیر نے بھی گرین شرٹ پہن لی نیدر لینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس (Ms. Henny de Vries) کی قذافی سٹیڈیم آمد چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیدرلینڈ کی سفیر کا خیرمقدم کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور. کرکٹ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال نیدرلینڈ کی سفیر نے میچ اور سٹیڈیم کے انتظامات کے بارے اپنے تاثرات چئیرمین پی سی بی سے شئیر کئے نیدرلینڈ کی سفیر نے شاندار انتظامات پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارکباد دی پاکستان نیوزی لینڈ کا میچ دیکھا۔ بہت انجوائے کیا۔ سفیر نیدرلینڈ قذافی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا نطم و ضبط دیکھ کر خوشی ہوئی۔ سفیر نیدرلینڈ شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ سفیر نیدرلینڈ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آمد پر نیدرلینڈ کی سفیر کا شکریہ ادا کیا کرکٹ کے کھیل سے پاکستانی قوم خصوصی لگاو رکھتی ہے۔ محسن نقوی کرکٹ دلوں کو جوڑنے والا کھیل ہے۔ محسن نقوی پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بہترین انتظامات پر پی سی بی کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ محسن نقوی دیگر اداروں نے بھی دن رات محنت سے کام کیا۔ محسن نقوی چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر اور نیدرلینڈ سفارتخانے کی فرست سیکرٹری بھی اس موقع پر موجود تھیں شکریہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی۔ شکریہ. سٹیڈیم میں میچ دکھانے پر بے سہارا و یتیم بچے خوش بچوں آپ کا شکریہ ۔ ہماری دعوت پر سٹیڈیم آکر میچ دیکھا۔ محسن نقوی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر بے سہارا اور یتیم بچوں نے پاکستان نیوزی لینڈ کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا 140 بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے خاص مہمان تھے چئیرمین پی سی بی کی ہدایت پر بچوں کی تواضع کی گئی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی میچ کے اختتام پر بچوں کے پاس گئے اور بچوں سے ملاقات کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بچوں سے مصافحہ کیا اور میچ کے بارے پوچھا بے سہارا اور یتیم بچوں نے میچ دکھانے پر چئیرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا مزہ آیا۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو پہلی بار سٹیڈیم آکر میچ دیکھا ۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی سے گفتگو پی سی بی نے ہمارا بہت خیال رکھا۔ آپ کا شکریہ۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ۔ انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے اہم ترین ٹیکرز چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک ( Mr. Scott Weenink) کی ملاقات پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اور اگلے برس نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ سیریز کے لئے پاکستان آمد پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا کیویز کھلاڑیوں کی سکیورٹی بے حد عزیز ہے۔ محسن نقوی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ محسن نقوی کیویز کھلاڑی ہمارے معزز مہمان ہیں۔ ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ محسن نقوی ذاتی طور پر تمام انتظامات اور سکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ محسن نقوی نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان میں شاندار انتظامات کو سراہا اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 3 ملکی سیریز کھیلنے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان آئے گی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے ٹکرز بسمہ معروف ریٹائرمنٹ۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے۔ بسمہ معروف نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے۔ بسمہ معروف۔ کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے ۔ یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ بسمہ معروف۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ۔ ساتھی کھلاڑیوں فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔ بسمہ معروف۔ ویمنز کرکٹ کے لیے بسمہ معروف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ تانیہ ملک۔ پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز۔۔ چوتھا میچ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت 140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے بے سہارا و یتیم بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں پی سی بی حکام کا ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ۔ بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دیں بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حققیر سی کاوش ہے۔ محسن نقوی ٹکرز ندا ڈار۔ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔ کپتان نداڈار ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ ٹکرز پہلا ویمنز ون ڈے ۔ کراچی ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کے 269 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ۔ کپتان ہیلی میتھیوز کے کریئر بیسٹ 140 رنز ناٹ آؤٹ اور تین وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن کی دو دو وکٹیں۔ پاکستان ویمنز کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیکرز صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا دورہ شاہ کوٹ ننکانہ صاحب صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے شاہ کوٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس جمنازیم کا افتتاح کیا نتھووالا شاہ کوٹ میں ملٹی پرپز سپورٹس سٹیڈیم کا بھی افتتاح کردیا ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نئے تعمیر ہونیوالے منصوبوں بارے بریفنگ دی پنجاب میں پہلی بار دیہاتوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں، وزیرکھیل پنجاب سپورٹس کی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے،وزیرکھیل پنجاب پنجاب میں گاؤں اور تحصیل کی سطح پر بھی سپورٹس کمپلیکس بنانے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 300سپورٹس سہولیات تعمیر کررہے ہیں،وزیرکھیل پنجاب بہترین کھلاڑیوں کو بیرونی ممالک بھی بھجوائیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے،وزیرکھیل پنجاب شاہ کوٹ جمنازیم کی افتتاحی تقریب سے ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے بھی خطاب کیا ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہوررانا ندیم انجم، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا بھی افتتاحی تقریب میں شریک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ننکانہ صاحب اور اے ڈی سی ننکانہ صاحب بھی شریک

کیا سردار سلمان کو — ڈربی ریس — میں بھگانا ہے؟

کیا سردار سلمان کو — ڈربی ریس — میں بھگانا ہے؟
آفتاب تابی
آفتاب تابی

جیسے ہی کوئی میلہ نزدیک آتا ہے اس کے مضافات میں طرح طرح کے سٹال لگنا شروع ہوجاتے ہیں،،، کہیں جلیبیاں،،،کہیں سستا جیولری کا سامان،،، کہیں نجومی کا پھٹہ اور جا بجا مداری اپنے فن کا مظاہرہ کرتے دکھائی دینے لگتے ہیں،،، کچھ ایسے ہی مناظر پاکستان سپر لیگ سے پہلے دیکھنے میں آتے ہیں،،، فرنچائزز اور میڈیا توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسی ایسی شعبدہ بازیاں کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے،،، خصوصا ٹیموں کی جانب سے ایسے ایسے دعوے نظر آتے ہیں کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس بار مخالف ٹیموں کی خیر نہیں،،،،
جیسے سابق چیئرمین شہر یار خان سے کوئی بھی سوال کیا جاتا تھا وہ کہتے تھے کہ بھارت کے ساتھ ہمارا معاہدہ تحریری طور پر موجود ہے اور بھارت کو پاکستان کے ساتھ کھیلنا پڑے گا،،، اور انہوں نے اسی دعوے کے ساتھ نہایت سکون سے اپنا دور چیئرمینی گزار لیا،،، مگر پاک بھارت شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا
لاہور قلندرز کہ جس کے ساتھ میرے جیسے لاکھوں شائقین کرکٹ کا لگاو رہتا ہے،،، ان کی انتظامیہ کے کسی بھِی بندے سے کوئی بھی سوال کریں تو وہ اس سوال کو نظر انداز کرکے یہ بیان ضرور گھسا دیتے ہیں کہ دیکھیے ،،ہم نے پاکستان بھر سے لاکھوں نوجوان کھلاڑیوں کو گراس روٹ لیول سے اٹھا کر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کردیا ہے ،،، ہاں یہ الگ بات ہے کہ قلندرز لاہور ہی کا عمید آصف نظر نہ آیا کہ جس نےپہلے ہی میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے اپنی دھاک بٹھا دی ،،، ان کو لاہور کا ابھرتا بلے باز عابد علی بھی نظر نہ آیا کہ جس نے ون ڈے میں 200 سنچری بنا کر اپنا ہاتھ کھڑا کیا،،، ان کو فواد عالم جیسا ایک بھی بلے باز نظر نہ آیا کہ جو وکٹ پر رکنے اور رنز بنانے کا فن بخوبی نظر آتا ہے ،،، عرفان جونیئر کو لاہور قلندرز نے متعارف کروایا مگر جب وہ تیار ہوا تو اس کو کسی دوسری ٹیم کے لیے کھلا چھوڑ دیا گیا
گزشتہ برس میں نے لاہور کی اہم سڑکوں پر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر کی دیو قامت تصاویر دیکھیں اور ایسا تاثر دیا گیا کہ یہ وہ نوجوان کھلاڑی ہے جو اس برس پی ایس ایل میں شاداب خان کی یادیں بھلا دے گا اور مخالف ٹیموں کی صفیں اکھاڑ پھینکے گا،،، مگر پھر سب نے دیکھا کہ یاسر شاہ کی عام درجے کی باولنگ کے باوجود نوجوان باولر کو ایک بھی میچ نہ کھیلایا گیا،،، میں نے سوچا کہ اچھا ہے اگلے برس تک نکھر جائے گا اور لاہور قلندرز کا اہم باولر سمجھا جائے گا،،، اس دوران عثمان قادر نے فرسٹ کلاس میں وکٹوں کے ڈھیر لگا دیے جسمیں ایک میچ میں اس دس کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے اپنی دھاک بٹھا دی ،،،، مگر اب صورت حال پیدا ہوچکی ہے کہ وہ لاہور قلندرز میں کہیں دور دور تک نظر نہیں آ رہا اور عثمان قادر اب آسٹریلیا کی شہرت حاصل کرنے کا سوچ رہا ہے

پھر اچانک لاہور قلندرز کو کشمیر سے ایک ہیرا مل گیا،،، دراز قد سردار سلمان نے قلندرز کو اتنا متاثر کیا کہ اس کو اتنے ٹاک شوز میں پیش کیا کہ جیسے یہی وہ باولر ہے جو اس سال قلندرز کی لاج رکھ لے گا،،، لاہور قلندرز کی جونیئر ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا گیا تو اس کی کاکردگی اتنی متاثر کن رہی کہ آسٹریلیا نے اسے وہاں اپنے کلب کرکٹ کے ٹورنامنٹ کے لیے رکھ لیا اور اس ٹورنامنٹ میں سردار سلمان نے ہیٹرک سمیت انتہائی شاندار باولنگ کی ،،، پاکستان میڈیا نے بھی اتنا پروجیکٹ کیا کہ شاید کسی قومی ٹیم کی کھلاڑی کو بھی اتنی کوریج نہ ملی ہو،،، سردار سلمان پاکستان واپس آیا تو اس کے شہر میں اس کا ایسا استقبال کیا کہ جیسے کسی سیاسی لیڈر کا کیا جاتا ہے،،، وزیر اعظم آزاد کشمیر بھی ان کے استقبالیوں میں شامل تھے اور لاہور قلندرز کی دریافت پر نازاں نظر آئے ،،، جیو ٹی وی کے چوٹی کے اینکر حکما وہاں پہنچے اور گھنٹے گھنٹے کے کئی پروگرانز اور ٹاک شوز پیش کیے گئے،،، عاقب جاوید اور شعیب اختر نے اس ہیرے کو پاکستان کا سب سے بڑا باولر قرار دے دیا،،، شعیب اختر نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ یہ نوجوان سپیڈ میں میرا بھی ریکارڈ توڑ دے گا

پی ایس ایل تھری شروع ہوچکی ہے اور لاہور قلندرز اپنے پہلے دو میچز جس انداز میں ہاری ہے اس سے ٹیم کے توازن اور کومبو کی قلعی کھل چکی ہے اور ایک بار پھر سب سے پہلے دوبئی پہنچنے والی ٹیم سب سے پہلے واپس آتی نظر آ رہی ہے،،، مگر قلندرز کا ہیرا سلمان باہر بیٹھا ہی چمک اور دمک رہا ہے،،، شاید اسی وجہ سے شعیب اختر نے ساری دنیا کے سامنے ٹیم سلیکشن پر انگلی اٹھا دی ہے کہ اگر سردار سلمان کھیلانا نہیں تھا تو اتنے گلے کیوں پھاڑے گئے ؟ ہم نے دیکھا کہ دیگر ٹیمیں اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو پورے اعتماد سے میدان میں اتار رہی ہیں اور وہ کھلاڑی اپنی اپنی ٹیموں کے لیے فتوحات سمیٹ رہے ہیں جنمیں عمید آصف،، ابتسام شیخ،، عرفان جونیئرسپنر حسن ، ،،، مگر لاہور قلندرز شکست کے خوف سے نہ گزشتہ برس ہمت کر سکی اور نہ ہی اس سال بھی یہ خوف ان کو رسک لینے پر اکسا رہی ہے،،،،
سردار سلمان کو ابھی تک میدان میں نہ اتارنے سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ ان کی بال کی سپیڈ 140 سے ذیادہ نہیں بلکہ ان کے بھاگنے کی پسیڈ 140 سے ذیادہ ہے اور ان کو ٹیم میں کھیلانے کی بجائے ڈربی ریس میں بھگانے کے ارادے ہیں ،،، میری اس تحریر کا مقصد تنقید نہیں بلکہ توجہ دلانا ہے کہ کیونکہ صحافتی میڈیا جانتا ہے کہ تابی کی لاہور قلندرز کے ساتھ Emotional Attachment ہے مگر میں اس بحث میں نہیں جانا چاہتا کہ میری لگن کا حال بھی وہی ہوا جو عثمان قادر اور سردار سلمان کے ساتھ ہوا،، بحث میں اس لیے نہیں جانا چاہتا کہ میرے خیر خواہ یہ الزام دے سکتے ہیں کہ تابی تعمیری تنقید نہیں کر رہا بلکہ اپنا بغض بیان کر رہا ہے ،،،، میں مدثر نزر طبیعت کا آدمی ہوں کہ جنکو لاہور قلندرز نے مینٹور تو بنایا مگر بعد میں نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور میں پریکٹس کی اجازت نہ دینے پر ان سے یہ اعزاز واپس لے لیا گیا،،، اب دو مینٹور رکھے گئے ہیں،، شعیب اختر کہ جو کھل کر ٹیم سلیکشن پر تنقید کر رہے ہیں دوسرے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید،، اسسٹنٹ کوچ کبیر خان اور عتیق ،،،، ٹیم انتظامیہ تو مضبوط ترین نظر آتی ہے،،، پھر بھی لاہور قلندرز ہر سال شائقین کرکٹ کی بے انتہا تنقید کا شکار کیوں ہوتی ہے،، اس پر ٹیم مالک رانا فواد کو سوچنا ہوگا کہ کوچز بھی تبدیل کرکے دیکھ لیے،،، مینٹور بدل کے بھی دیکھ لیے،، پھر کمی کہاں رہ رہی ہے ؟ کہیں پلیئرز ڈرافٹنگ میں کھلاڑیوں کے چناو میں جلد بازی یا خود اعتماد کی جھلک تو نزر نہیں ؟

کیا ڈرافٹنگ کے دوران ساتھ کوئی ایسا کوچ بھی بٹھایا جاتا ہے جس نے ڈومیسٹک کرکٹ بہت قریب سے دیکھی ہو اور جس کو پورا پتہ ہو کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کون کون اونچی پرواز کو پر تول رہا ہے؟ امام الحق اور فواد عالم کا پاکستان رہ جانا افسوسناک اور فرنچائزز کے ذوق انتخاب کو منہ چڑھاتا نظر آرہا ہے،،،، شان مسعود کو ایسی ٹیم نے چن لیا کہ جس کو ان کی ضرورت ہی محسوس نہ ہوئی  جب آف سپنرز کی پی ایس ایل میں کوئی افادیت نظر نہیں آرہی تو  بلال آصف کو قلندرز ایکسپریس میں شامل کرنے کا فائدہ؟  پشاور زلمی نے لاہور ٹیلنٹ سے بھرپور فائدہ اٹھایا مگر لاہور قلندرز کو سارا ٹیلنٹ کے پی کے میں ہی نظر آیا،،،

 ہاں سردار سلمان کو اب میدان میں اتار ہی دیں تاکہ اندازہ ہوسکے کہ ان کا ہیرہ میدان میں بڑے میچ کا گھوڑا ثابت ہوتا ہے یا وہ بھی رضا حسن کی طرح محض سرکسی باولر

ہاں جاتے جاتے قلندرز کے لیے یہ ضرور کہوں گا کہ
میں قتیل تیغ جفا سہی
مجھے عشق تجھ سے ضرور ہے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں