More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

لاہور قلندرز کے مینٹور شعیب اختر نے ٹیم سلیکشن پر اعتراضات کر دیے

لاہور قلندرز کے مینٹور شعیب اختر نے ٹیم سلیکشن پر اعتراضات کر دیے

سپیڈ سٹار اور لاہور قلندرز کے مینٹور نے ٹیم میں بلے بازوں کی بھرمار اور ان کی غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بلے باز کو یہ احساس نہیں کہ بیس اوورز بہت ہوتے ہیں،،، جو کریز پر آتا ہے اندھا دھند کھیلتا ہے اور آوٹ ہوکر پویلین لوٹ جاتا ہے،،،،
دوبئی کرکٹ سٹیڈیم کی گراونڈ میں خاتون اینکر سے بات کرتے ہوئے شعیب اختر دو بار کہا کہ میرا اس ٹیم میں کوئی عمل دخل نہیں اور نہ ہی انہوں نے اس کو چھیڑا ہے،، عاقب بھائی ہیں جو سب دیکھ رہے ہیں،،، وہ مینٹور ضرور ہیں مگر وقت آنے پر اپنی مہارت کھلاڑیوں کو منتقل کریں گے،،،
انہوں نے کہا کہ وہ اب پی سی بی کے مشیر بھی ہیں اور ان کی اولین ترجیح ہوگی کہ کھلاڑیوں کے معاوضوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو

ہم نے عاقب جاوید کو ہیڈ کوچ بنانے پر ایک تحریر اپنے ناظرین کو پیش کی تھی ،،، اب دوبارہ سے پڑھیں گے تو آپ کو ہماری پیشگوئیاں درست ہوتی نظر آئیں گی
http://tabileaks.com/article/mudassar-nazar-and-aqib-javed-ijaz-ahmad-rana-fawad-rana-atif-lahore-qalandars/

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں