کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو 19 رنز سے شکست دےدی
دبئی: پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو شکست دے دی ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے آخری تین کھلاڑی صرف 29 رنز کا آضافہ کر سکے ۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلا نقصان 4 کے مجموعی اسکور پر ہوا جب شین واٹسن ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔تیسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر عماد وسیم نے کوئٹہ کے دوسرے اوپنر اسد شفیق کو بھی خرم منظور کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔
کوئٹہ کے تجربہ کار کھلاڑی کیون پیٹرسن بھی 15 کے مجموعے پر 6 رنز بنا کر روی بوپارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے۔45 کے مجموعی اسکور پر جارحانہ مزاج بلے باز رلی روسو بھی 18 رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار بن گئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 7 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
شاہد آفریدی نے عمر امین کو 31 کے انفرادی اسکور پر باؤنڈری پر شاندار کیچ پکڑ کر آؤٹ کیا۔قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو جوئے ڈینلی اور خرم منظور نے اننگز کا آغاز کیا۔اوپننگ بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے پہلی وکٹ پر 34 رنز جوڑے تو جوئے ڈینلی 14 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔
57 رنز کے مجموعے پر بابر اعظم 10 رنز بناکر راحت علی کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔83 کے مجموعی اسکور پر خرم منظور 39 گیندوں پر 35 رنز بنا کر انور علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔خرم منظور کے آؤٹ ہونے کے بعد کولن انگرام اور روی بوپارا نے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے ہوئے 131 رنز تک پہنچایا تو کولن انگرام 21 گیندوں پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگرام کے آؤٹ ہونے کے بعد بوپارا بھی ایک رنز کے اضافے کے بعد 24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔138 کے مجموعے پر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم 2 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔شاہد آفریدی 8 گیندوں پر 4 رنز بنا کر شین واٹسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے جبکہ اگلی ہی گیند پر شین واٹسن نے عرفان خان جونیئر بھی کیچ آؤٹ ہو گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے سے عمر امین ، اور محمد نواز بلترتیب 31 اور 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں