تابی لیکس — پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی حفیظ کی باولنگ کے سامنے دیوار
دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں نووارد ملتان سلطانز سے ہار گئی،،،، پشاور زلمی کی باولنگ ملتان سلطانز کے سامنے عام درجے کی محسوس ہوئی،،، خصوصا جب ان کی ٹیم میں حسن علی، شاہد آفریدی اور محمد حفیظ ایکشن میں نظر نہ آئے اور حماد اعظم کی اوسط درجے کی باولنگ کے باوجود حارث سہیل کو باولنگ کرنے کا موقع نہ دیا گیا
تابی لیکس آپ کو مطلع کرہا ہے کہ پشاور زلمی نے محمد حفیظ کی باولنگ کے لیے اجازت مانگی تھی ،،، مگر ٹیکنیکل کمیٹِ جسمیں مدثر نزر،ہارون رشید اور ڈاکٹر سہیل سلیم نے محمد حفیظ کو باولنگ کرنے کی اجازت سے انکار کردیا،،، ٹیکنیکل کمیٹی نے موقف اختیار کیا ہے کہ پابندی کے بعد محمد حفیظ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں باولنگ نہیں کی،،،، اس لیے ان کو پی ایس ایل میں باولنگ کی اجازت نہیں دی جا سکتی
یاد رہے کہ آئی سی سی نے اپنے فیصلے میں لکھا تھا کہ محمد حفیظ ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنے بورڈ کی اجازت باولنگ کر سکتے ہیں مگر پی ایس ایل جو کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ ہے اس میں محمد حفیظ کو اجازت مانگنے کے باوجود باولنگ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی
اپنی رائے کا اظہار کریں