لاہور قلندرز کے کرس لِن اور پشاور زلمی کے شکیب الحسن انجری کا شکار
لاہور: : پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل ہی اس میں شامل دو غیر ملکی کھلاڑی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ آسٹریلوی کھلاڑی کرس لِن اور بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن زخمی ہوگئے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے آغاز سے قبل ہی لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگا ہے۔لاہور قلندرز کے بیٹسمین کرس لین کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد وہ پی ایس ایل تھری سے بھی باہر ہوگئے۔لاہور قلندر کے مینیجر ثمین رانا نے کرس لِن کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے مایوس کن خبر قرار دیا۔
دوسری جانب پشاور زلمی کو بھی غیر ملکی کھلاڑی سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ پشاور زلمی میں شامل بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق شکیب الحسن کے ہاتھ میں چوٹ لگی ہے جس کی وجہ سے وہ دستیاب نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش کی بین الاقوامی مصروفیات کی وجہ سے تمیم اقبال اور شکیب الحسن اس مرتبہ صرف چار میچوں کے لیے ہی دستیاب تھے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں