تابی لیکس – کرس لن کی جگہ کون لے گا ؟ لاہور قلندرز نے فیصلہ کرلیا
لاہور قلندرز کی ٹیم کو اس وقت دھچکا لگا جب ان کے بہترین بلے باز کرس لن کو کندھے میں دھچکا لگا اور وہ ان فٹ ہوگئے،،، ابتدائی خبروں میں بتایا گیا کہ انجری شدید نوعیت کی نہیں ،،، تاہم بعد میں ان کی پی ایس ایل کے لیے عدم دستیابی کا اعلان کردیا گیا
میڈیا اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کے نام سامنے آرہے تھے جنمیں کرس گیل کا نام بھی لیا جانے لگا تھا اور کچھ مقامی پاکستانی کھلاڑی جیسے مختار احمد سمیت کئی نام شامل تھے
تابی لیکس اس بارے میں آپ کو مطلع کررہا ہے کہ اس سلسلے میں لاہور قلندرز انتظامیہ نے دوبئی میں طویل ملاقات کی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ کرس لن کی جگہ کسی متبادل کھلاڑی کو شامل نہیں کیا جارہا اور انہوں نے اپنے کمبینشن کو بہترین قرار دیتے ہوئے اسے نہ چھیڑنے کا فیصلہ کیا ہے،،، کرس لن کا متبادل اس لیے بھی نہیں لیا جا رہا کہ قلندرز کو باقی ماندہ کھلاڑیوں کی لسٹ میں کوئی ایسا کھلاڑی نظر بھی نہیں آرہا جو کرس لن کے پائے کا ہو
اپنی رائے کا اظہار کریں