تابی لیکس -محمد حفیظ – پی سی بی سے اجازت لیے بنا باولنگ کروا دی گئی
یوں تو آئی سی سی کی جانب سے سابق کپتان محمد حفیظ پر باولنگ کرنے پر پابندی ہے،، تاہم وہ پی سی بی سے اجازت لیکر ڈومیسٹک کرکٹ میں باولنگ کروا سکتے ہیں،،، اور ذرائع کے مطابق پی سی بی بھی اپنے ماہرین سے معائنے کے بعد ہی اجازت دے سکتے ہیں
مگر گزشتہ روز پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے مابین آئی سی سی کرکٹ اکیڈیمی دوبئی میں باولنگ کروا دی گئی جہاں انہوں نے دو اوورز کیے مگر خاصے مہنگے ثابت ہوئے
ہم اس سلسلے میں جب ترجمان پشاور زلمی سے رابطہ کیا تو وہ کوئی ٹھوس جواب دینے سے قاصر رہے،،، تب تابی لیکس نے نمائندہ پی سی بی عماد سے رابطہ کیا انہوں نے آج جواب دینے کا وعدہ کیا تھا مگر ان کی جانب سے بھی کوئی موصول نہیں ہوا
کچھ احباب کا کہنا ہے کہ دوستانہ میچ تھا اس لیے کر لی مگر وہ احباب نہیں جانتے کہ نیٹ پریکٹس میں باولنگ تو کی جا سکتی ہے مگر وہ میچ جس پر سینکڑوں نظریں حتکہ کلب میچ میں بھی پابندی کا شکار باولر باولنگ نہیں کروایا کرتا
تاہم تابی لیکس کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پشاور زلمی نے تاحال محمد حفیظ کی باولنگ کے لیے ابھی تک منظوری نہ لی ہے اور نہ ہی پی سی بی نے اجازت دی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں