More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

سٹہ بازی پر قابو اور ماضی کا داغ دھونے کے لیے پی سی بی نے کمر کس لی

سٹہ بازی پر قابو اور ماضی کا داغ دھونے کے لیے پی سی بی نے کمر کس لی

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 3 ) میں سٹہ بازی، پی سی بی نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے. پی ایس ایل سیزن تھری میں کھلاڑیوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی. پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ کو کرپشن سے پاک رکھنے کے لئے اقدامات مکمل کر لئے ہیں.

پی ایس ایل کے شروع ہونے سے ایک دن پہلے ہی کھلاڑیوں پر پی سی بی کی جانب سے سخت انٹی کرپشن کوڈ لاگو کر دیا گیا ہے. ٹیم ہوٹل میں پلیئرز کے فلور پر فرنچائز مالکان کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے مطابق فرنچائز مالکان کھلاڑیوں کے کمروں میں نہیں جاسکیں گے۔

تمام کرکٹرز پی سی بی کی فراہم کردہ موبائل سم استعمال کرنے کے پابند ہونگے۔ آفیشل سم کا ڈیٹا پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کے پاس بطور ریکارڈ محفوظ ہوگا۔ کھلاڑیوں کو صرف ہوٹل کی لابی میں مہمانوں سے ملنے کی اجازت ہو گی۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں