گیند بولر کے سر سے ٹکرا کر گیند باﺅنڈری لائن سے باہر جا گری
آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے ڈومیسٹک ایونٹ کے میچ میں بیٹسمین کی زوردار شاٹ پر گیند بولر کے سر سے ٹکرانے کے بعد باﺅنڈری لائن سے پار جا گری۔
فورڈ ٹرافی کے میچ میں آکلینڈ کے جیت راول نے حریف ٹیم کانٹربری کے کپتان اینڈریو ایلس کی گیند پر زور دار شاٹ کھیلی جو ایلس کے سر سے زور دار انداز میں ٹکرانے کے بعد 6 رنز کےلیے باﺅنڈری لائن سے باہر چلی گئی۔ امپائر نے پہلے چوکے کا اشارہ دیا تاہم ایکشن ری پلے میں پتہ چلا کہ گیند باﺅنڈری لائن کے باہر گری ہے۔
اینڈریو کا طبی عملے نے معائنہ کیا جس کے بعد انہوں نے نہ صرف اوور مکمل کیا بلکہ بعد میں اپنے نمبر پر بیٹنگ کیلیے بھی میدان میں آئے اور کسی قسم کے بے ہوشی کے آثار ظاہر نہیں ہوئے۔ بیٹسمین جیت راول نے کہا کہ انہیں ٹھیک دیکھ کر میری جان میں جان آئی، وہ واقعی ایک سخت جان پلیئر ہیں۔
Ball sails for six after hitting bowler’s head in NZ 50-over match pic.twitter.com/mnAOegkGZg
— امجد قریشی (@iAloneLAD) February 21, 2018
اپنی رائے کا اظہار کریں