More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

سرفراز احمد نے اہلخانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کر لیا

سرفراز احمد نے اہلخانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کر لیا

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اہلخانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کر لیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے واپس آنے کے بعد سرفراز احمد مقدس فریضہ کی ادائیگی کےلئے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔ ان کی اہلیہ خوش بخت اور بیٹا عبداللہ بھی ہمراہ ہے۔ وہ عمرہ سے واپسی کے بعد 22 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل تھری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

سرفراز احمد ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، وہ حافظ قرآن ہیں اور خوش الحانی سے تلاوت کے ساتھ نعت شریف بھی پڑھتے ہیں، سادگی سے زندگی بسر کرنے والے سرفراز احمد چھٹیوں کے دوران زیادہ تر وقت گھر والوں کے ساتھ گزارتے ہیں۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں