ملتان سلطانز نمائشی میچ،، ہوائی فائرنگ،، وسیم اکرم کا انکار،،بدنظمی کا شکار
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کروایا جانے والا نمائشی میچ ملتان سلطان انتظامیہ کی نااہلی اختتام پزیر ہوا،،،جہاں انتظامات کا فقدان اور وی آئی پی لاونجز میں گنجائش سے ذیادہ شائقین گھس آئے ،،، حتکہ انضمام الحق انکوژر میں بگھڈر مچ جانے سے کئی افراد ایک دوسرے کے اوپر گر پڑے،،،، سابق کپتان شعیب ملک کا ٹخنہ بھی شدید زخمی ہوگیا جو کہ شدید رش میں پھنسنے کی وجہ سے گر پڑے تھے،،،، وسیم اکرم نے تو پرائز ڈسٹری بیوشن تقریب میں شرکت سے انکار ہی کردیا جس کی بنا پر نا اہل انتظامیہ کو تقریب تقسیم انعامات ہی کینسل کرنا پڑی،،،، بے قابو اور ممنوعہ علاقہ میں اتنے تماشائی گھس آئے کہ حالات کو قابو میں لانے کے لیے پولیس کوہوائی فائرنگ تک کرنا پڑی،،،، ذرائع کے مطابق شدید بدنظمی اور کھلاڑیوں کے تحفظات کے بعد ملتان اسٹیڈیم میں مزید نمائشی میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں