جاوید آفریدی،،، 100 الیکٹرونکس ڈیلرز کو پی ایس ایل مہمان بنائیں گے
پاکستان سپر لیگ کی آمد سے قبل دفاعی چیمین پشاور زلمی کی جانب سے ہر روز ایک نئے سرپرائز اور اعلانات کا سلسلہ جاری ہے. پشاور زلمی چیرمین اور ہائیر اینڈ ربا پاکستان کے سی ای او جاوید آفریدی نے ملک کے 100 بہترین اور کامیاب الیکٹرونکس ڈیلرز کو پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کے لیے دبئی بھجوانے کا اعلان کردیا. لاہور میں ہونیوالے ہائیر پاکستان کے برانڈ سیمینار کے دوران جاوید آفریدی نے اس بات کا اعلان کیا جس سے تمام الیکٹرونکس ڈیلرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی .جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرکٹ کا کھیل پورے پاکستان میں یکساں مقبولیت اور جوش و خروش کا باعث ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ کی شروعات سے قبل یہ جوش انتہا پر ہے .پشاور زلمی جلد مزید اہم اور بڑے اعلانات بھی کرے گی .
اپنی رائے کا اظہار کریں