مخصوص کھلاڑی اب ہر لیگ نہیں کھیل پائیں گے،،، پی سی بی نے ماسٹر پلان تیار کرلیا
جی ہاں جب سے لیگز میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے کے واقعات اور پہ در پہ لیگز کھیلنے کی وجہ سے کھلاڑیوں کی بین الاقوامی کرکٹ میں کارکردگی اور Agility میں نمایاں فرق آیا ہے،،، اسی وقت سے ٹیم ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور پی ایس ایل ٹیمز مالکان کی جانب سے بھی کھلاڑیوں پر لیگز کا بوجھ کم کرنے کی اپیلیں دیکھنے میں آئیں ہیں،،، آپ کے علم میں ہے کہ تابی لیکس پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی اپیل کے فوری بعد چیئرمین نجم سیٹھی نے اس پر فوری ایکشن لینے کا اعلان کیا تھا
اس سلسلے کی ابتدائی معلومات تابی لیکس کو موصول ہوگئی ہیں جس کے مطابق ہارون رشید اور مدثر نزر منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور ابتدائی معلومات کے مطابق کوئی کھلاڑی سال میں دو لیگز میں حصہ لے سکے گا،،، کھلاڑیوں کو ان لیگز میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو قومی ٹیم کی کسی ،،،،سیریز کے قریب یا پی ایس ایل کے نزدیک منعقد ہوگی،،،، ہارون وشید اور مدثر نزر اپنی سفارشات چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈکوچ مکی آرتھر سے مشورے کے بعد چیئرمین پی سی بی کو پیش کردیں گے،،، پلان کے مطابق ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے اور یہ کھلاڑی مخصوص لیگز میں ہی حصہ لے سکیں گے،،، تابی لیکس کو معلوم پڑا ہے کہ کھلاڑیوں کو ہانگ کانگ سپر سکسز اور بنگلہ دیش لیگ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ ٹی ٹین لیگ پر چند فرنچائزز کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں بھی پاکستانی مخصوص کھلاڑیوں کو اجازت دینے یا نہ دینے پر غور کیا جا رہا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں