تابی لیکس پر جاوید آفریدی کی اپیل — نجم سیٹھی کا فوری ایکشن
چیمپیئن پاکستان سپر لیگ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے دو دن پہلے تابی لیکس سے خصوصی انٹرویو میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل کی تھی کہ غیر ضروری اور بے تحاشہ لیگز میں شرکت سے کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے اور وہ فٹ نس کے مسائل سے بھی دوچار ہورہے ہیں،،،، لہذا کھلاڑیوں پر لیگز کھیلنے کا بوجھ کم کرنا ہوگا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اس اپیل پر فوری ایکشن لیا ہے اور انہوں نے اعلان کیا ہے کہ بہت زیادہ غیر ملکی لیگز کھیلنے سے فٹنس مسائل پیش آ رہے ہیں، ہمارے فاسٹ باؤلرز ان فٹ بھی ہوئے لہذا مکی آرتھر سے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کا مینجمنٹ پلان بنائیں اور ہر کھلاڑی کا مینجمنٹ پلان بنائیں گے
انہوں نے کہا کہ پی سی بی پالیسی بنا رہا ہے کہ ایک کھلاڑی ذیادہ سے ذیادہ کتنی لیگز میں حصہ لے سکے گا
ساتھ ساتھ نجم سیٹھی نے یہ بھی اعلان کیا کہ جب تک وہ ہیں پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں اور یہ میگا ایونٹ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا،،، انکوائریز کا ہونا معمول کی بات ہے مگر اس سے تاثر لینا کہ پی ایس ایل کو خطرہ ہے تو یہ یکسر غلط ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں