جلال الدین کی باری آ گئی،، ویمن کرکٹ کے ہیڈ کوچ مقرر
جی ہاں بالآخر جلال الدین بھی پی سی بی کے دھارے میں شامل ہوگئے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کو ویمن کرکٹ کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے جبکہ اسماویہ اقبال کو بھی شادی راس آگئی ہے اور ان کو بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے،،، پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق اختر سرفراز بھی ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے ممبر ہونگے اور ٹیموں کے انتخاب کے ساتھ ساتھ ڈویلپمنٹ پروگرامز بھِی ترتیب دیں گے
یاد رہے کہ جلال الدین کا شمار پاکستان کے ماہر کوچز میں ہوتا ہے اور وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے دھارے میں شامل ہونے کے کم ہی خواہاں رہے ہیں تاہم ڈائریکٹر اکیڈیمز بننا ان کی خواہشات کا حصہ رہا ہے،، تاہم وہ طویل عرصے کے بعد پی سی بی کی جانب سے کسی آفر کو قبول کرتے دکھائی دیے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں