More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

پی سی بی نادہندہ پی ایس ایل ٹیموں کا اعلان کرے

پی سی بی نادہندہ پی ایس ایل ٹیموں کا اعلان کرے

ڈان نیوز میں خبر لگنے کے بعد کہ پی ایس ایل کی اکثر ٹیموں نے پی سی بی کو واجبات ادا نہیں کیے اور پی سی بی سخت مالی مشکات کا شکار ہے اور دوبارہ پی سی ایل ڈرافٹنگ کا حق رکھتی ہے،،،، پی ایس ایل ٹیموں میں اضطرابی کیفیت اور ناراضگی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے،،،، پشاور زلمی نے گزشتہ روز اپنے ترجمان کے ذریعے یہ اعلان کیا تھا کہ پشاور زلمی پی سی بی کو تمام واجبات بمعہ ٹیکس ادا کرچکی
اب اسلام آباد یونائٹڈ نے بھی پشاور زلمی جیسی وضاحت پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کے ذمے کسی قسم کے واجبات نہیں ہیں،،،، تابی لیکس کے رابطہ کرنے اور نام نہ بتانے کی شرط پر ایک فرنچائز کے عہدیدار نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اعلان کرے کہ کون کون سی فرنچائز نے واجبات دینے ہیں تاکہ ان ٹیموں کا نام بدنام نہ ہو جن کے ذمے ایک پیسہ بھی نہیں،،، عہدیدار نے کہا کہ اگر یہ خبر غلط ہے تو بھی پاکستان کرکٹ بورڈ اعلان کرے کہ ڈان نیوز میں چھپنے والی یہ خبر حقائق پر مبنی نہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں