پہلا ٹی 20 : پاکستانی ٹیم پھرمشکلات کا شکار , وکٹوں کی جھڑی لگ گئی
ویلنگٹن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے پہلا ٹی ٹونٹی میچ جاری۔جس میں پاکستان نے19اوورز میں 10وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کی طرف اوپننگ کرنے والے بلے باز فخر زمان 4 گیندوں پر 3 رنز بنا کر ٹم سائوتھی کی گیند پر اور عمر امین 7 گیندوں پر بنا کھاتہ کھولے سیتھ رانس کی گیند پر دونوں انارو کیچن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو ئے۔ محمد نواز 9 گیندوں پر 7 رنز بنا کر ٹم سائوتھی کی گیند پر کولن منرو کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو ئے۔حارث سہیل 10 گیندوں پر 9 رنز بنا کر انارو کیچن کی گیند پر ٹوم بروس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔
پاکستانی کپتان سرفراز احمد بھی اچھی کارکردگی نا دکھا سکے اور 14 گیند پر صرف 9 رنز بنا کر سینٹنر کی گیندپر گرین فلپس کے ہاتھوں سٹمپ آئوٹ ہو ئے۔ شاداب خان پہلی ہی گیند پر اسی اوور میں سینٹر کی گیند پرکیوی کیپر گرین فلپس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔فہیم اشرف 14گیندوں پر 7رنز بنا کر ٹم سائوتھی کی گیند پر ٹوم بروس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو ئے۔ حسن علی صرف 12 گیند وں پر 23 رنز بنا کر سیتھ رانس کی گیند پر ٹم سائوتھی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔
محمد عامر بھی 6 گیندوں پر صرف 3 رنز بناکر سیتھ رانس کی گیند پر ٹم سائوتھی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔ بابر اعظم بنا کر آوٹ ہوئے ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں