ورلڈ الیون — دوستی ہاکی سیریز ٹرافی لے اڑی
کراچی میں 5-1 کی واضح شکست کے بعد قومی جونیئر ہاکی ٹیم نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں خاصا متاثر کن کم بیک کیا اور کراچی کی نسبت بہتر دفاع اور اٹیک کیا،،
پہلا کوارٹر تو بنا کسی گول کے برابر رہا ،، تاہم دوسرے کوارٹر میں 4 پلنٹی کارنرز ملنے باوجود گرین شرٹس اسے جال میں پھینکنے میں ناکام رہیں،،، دوسرے کوارٹر کے اختتامی لمحات میں ورلڈ الیون نے عمدہ موو بنائی اور روڈرک نے گیند کو جال کے اندر پھینک کر اپنی ٹیم کو سبقت دلا دی
تیسرا کوارٹر خاصا گرما گرم اور جارحانہ رہا اور دونوں ٹیموں نے تین گول کیے،، ورلڈ الیون کی طرف سے ریکرز نے گول کر کے سکور2-0 کر دیا تاہم پاکستان ٹیم نے رضوان علی اور عدیل لطیف کے گولز کی بدولت مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔ چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں ایک ایک گول کرنے میں کامیاب رہیں، ورلڈالیون کی طرف سے تائکسترا اور پاکستان کی جانب سے نوید نے گول کئے
اس طرح لاہور میں کھیلا جانے والا میچ 3-3 گول سے برابر رہا،،، کراچی میچ کی برتری کی بنا پر ورلڈ الیون دوستی سیریز کی فاتح رہی اور ٹرافی اپنے نام کی
اپنی رائے کا اظہار کریں