انڈر19 ورلڈ کپ،پاکستان نے کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
وانگیری:انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں چھوٹوں نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے بڑوں کو دکھا دیا کہ نیوزی لینڈ میں کیسے کھیلا جاتا ہے اور میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو اپنے آخری میچ میں تین وکٹوں سے شکست دیکر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
قومی ٹیم گروپ ڈی میں 4 پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ افغانستان بھی 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور سری لنکا 2 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ،آئرلینڈ کی ٹیم کوئی بھی پوائنٹ حاصل نہ کرسکی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں