پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز،نیوزی لینڈنے سکواڈ کا اعلان کر دیا
ویلنٹگن: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان کردیا،سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کوویلنٹگن میں کھیلاجائے گا
نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں چند کھلاڑی ایک یا دو میچز کے لئے بھی دستیاب ہوں گے، سکواڈ میں کپتان کین ولیمسن، مارٹن گپٹل، کولن منرو، گلین فلپس، روس ٹیلر، مچل سینٹنر، ٹرینٹ بولٹ، ٹام بروس، کولن دی گرینڈ ہوم، لوکی فرگوسن، ایش سودھی، ٹم ساوتھی، بین ویلر اور انارو کچن، شامل ہیں۔
ٹم ساوتھی پہلے اور تیسرے جب کہ راس ٹیلر پہلے ٹی 20 میچ کے لئے دستیاب ہوں گے، فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے آرام دیا گیا ہے اور وہ دوسرے اور تیسرے میچ کے لئے دستیاب ہوں گے۔
بلے باز روس ٹیلر صرف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے اور ٹم ساوتھی پہلے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے دستیاب ہوں گے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں