چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے ،آئی سی سی نے بڑا اعلان کردیا
دبئی:چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے ہیں اور آئی سی سی نے فین مومنٹ آف دی ایئر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کو قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سالانہ ایوارڈز میں آئی سی سی نے اعلان کرتے ہوئے ایسوسی ایٹ پلیئر آف دی ایئر افغانی سپنر راشد خان کو قرار دیا ۔
ون ڈے کرکٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے جیت لیا۔
جاری کردہ اعلان کے مطابق ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ انے اپنے نام کیا۔
ٹی ٹونٹی کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھارتی سپنر یوزوندرا چاہل نے اپنے نام کیا۔
امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ ماریس ایراموس کو دیا گیاجبکہ ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کیٹگری میں کوئی بھی پاکستانی جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں