پاکستانی فاسٹ باﺅلر حسن علی نے آئی سی سی ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا
دبئی: پاکستانی فاسٹ باﺅلر حسن علی نے آئی سی سی ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز میں چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو حسن علی نے ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کیا۔آئی سی سی ایسوسی ایٹ بلیئر آف دی ایئر افغانی سپنر راشد خان کو قرار دیا گیا جبکہ آئی سی سی فین مومنٹ آف دی ایئر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کو قرار دیا گیا۔
جاری کردہ اعلان کے مطابق ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر میں کوئی بھی پاکستانی جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔یاد رہےکہ حسن علی آئی سی سی انٹرنیشنل ون ڈے رینکنگ میں باﺅلرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں اور ان کو یہ ایوارڈ چیمپئنز ٹرافی میں ان کی شاندار کارکردگی اور پوری سیریز میں 13وکٹیں حاصل کرنے پر دیا گیا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں