شاہین آفریدی — آئرلینڈ کے لیے ٹرمینیٹر بن گئے
جی ہاں ابھرتے ہوئے الٹے ہاتھ سے تیز باولنگ کروانے والے پاکستان انڈر19 کے باولر شاہین آفریدی نے آئرلینڈ کے خلاف اپنی باولنگ سے تہلکہ مچا دیا اور آئرلینڈ کی بیٹنگ لائن کو ادھیڑ پھینکا،، شاہین آفریدی نے محض 15 رنز کے عوض چھ کھلاڑیوں کو چلتا کیا جو ورلڈ کپ میں پاکستان انڈر19 کا ایک ریکارڈ بھی ہے،،، پاکستان نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور پوری ٹیم کو 97 رنز پر ڈھیر کردیا
جواب میں پاکستان نے زید عالم کے 43 اور حسان خان کے 27 رنز کی بدولت نویں اوور میں ہی مطلوبہ ہدف پورا کرکے ایونٹ میں پہلی فتح سمیٹی
شاہین خان آفریدی کو عمدہ کارکردگی پر Man of the Match قرار دیا گیا
اپنی رائے کا اظہار کریں