میچ کیوں ہارے؟ سرفراز احمد کا اہم بیان سامنے آگیا
ہیملٹن:نیوزی لینڈ نے چوتھے ون ڈے میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر وائٹ واش کی جانب ایک اور قدم بڑھا لیا ۔میچ کے بعد کپتان سرفراز احمد نے مایوس کن بیان دے دیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی پرفارمنس بہت مایوس کن تھی ۔انہوں نے کہا آج بیٹنگ میں فخر زمان ،حارث سہیل اور محمد حفیظ نے اچھی بیٹنگ کی اور ہم نے 262رنز کا ٹوٹل کیا جو کہ مناسب مجموعی سکور تھا لیکن مد قسمتی سے ہم اچھا اختتام نہ کر پائے ۔ایک سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ گرینڈ ہوم نے اچھی اننگز کھیلی جس سے نیوزی لینڈ کی فتح یقینی ہو گئی ۔
واضح رہے کہ آج قومی کرکٹ ٹیم نے 262رنز بنائے جواب میں نیوزی لینڈ نے 5وکٹوں نے نقصان پر 45.5مقررہ ہدف حاصل کر لیا ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے لوئر مڈل آرڈر بلے باز گرینڈ ہوم نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 45گیندوں پر 74رنز بنائے ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں